اسلام آباد

جے ایف 17تھنڈر کے ذریعے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے سونمیانی فائرنگ رینج پر جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سونمیانی فائرنگ رینج پر جے ایف 17 تھنڈر نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے جس میں جے ایف 17 تھنڈر سے فائر کردہ میزائل نے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے سونمیانی فائرنگ رینج میں جے ایف-17 تھنڈر سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب مظاہرہ دیکھا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے یہ کامیاب مظاہرہ مختلف رفتار سے پرواز کرنے والے اہداف کو ڈھونڈ کر تباہ کرنے کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاک فضائیہ اور پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے،اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں غیر معمولی سنگ میل عبور کرنے کی طاقت عطا فرمائی، جدید ہتھیاروں کا کامیاب مظاہرہ اس طیارے کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے 6 لڑاکا اسکواڈرن پہلے ہی فخر پاکستان جے ایف-17 تھنڈر طیاروں سے لیس کیے جاچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close