اسلام آباد

ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں،آرمی چیف کا امریکہ کو پیغام

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں امریکی سفیر “ڈیوڈ ہیلے” سے ملاقات کی اور پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملوں پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سرزمین پر امریکی ڈرون حملے کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے امریکی “سفیر ڈیوڈ ہیلے” کو جی ایچ کیو بلا کر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے ڈرون حملوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان کی دہشتگردی کی خلاف جنگ میں کاوشیں،قربانیاں اور کامیابیاں غیرمتزلزل ہیں،جنگ میں پاکستان آرمی کے آفیسرز سے لے کر معصوم بچے شہید ہوئے ہیں۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت سے خطہ میں دیر پا امن کے لیے جاری مزاکرات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے،اوراس مقصد کے لیے تمام فریقوں کو مزاکرات کی میز پر لانے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے امریکی سفیر “ڈیوڈ ہیلے” پر واضع کیا کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیے جانے والے ڈرون حملوں سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف امریکی سفیر سے ملاقات کے دوران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی اتحاد سے بڑھ کر ہے،اور یہ جنگ آکری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close