اسلام آباد

کینسر کے باعث ہر سال 76 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں،اقوام متحدہ

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کینسر عالمی سطح پر ایک مہلک بیماری ہے جس کی وجہ سے ہر سال 76 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔2032ء تک دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 22 ملین تک بڑھ جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت کی کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کینسر کی وجہ سے ہونے والی اموات دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں،کینسر کے باعث خواتین کی اموات کی شرح مردوں کے مقابلے میں 50 فیصد تک کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں ہر سال 90 ہزار خواتین کینسر کا شکار بنتی ہیں اورملک میں ہر نویں عورت کو چھاتی کے کینسر کا خدشہ درپیش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close