اسلام آباد

آزادی کے شیدائی اورمتوالوں کو آزادی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ ہمیں اپنی ترجیہات کے حوالے سے فارن پالیسی بنانا ہو گی،آزادی کے شیدائی اورمتوالوں کو آزادی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا کشمیریوں پرمظالم کو فوری روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دنیا کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوا ہے،بین الاقوامی سیاست کی ترجیحات تبدیل ہو چکی ہیں، موجودہ مسائل کے حل کے لیے تمام مکاتب فکرمل کرحل کریں۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ امریکا کے کر دارکو 2010 کے تناظر میں دیکھنا ہو گا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 15 سال قربانیاں دیں،ہماری قربانیوں کو سراہا نہیں جا رہا الٹا دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close