اسلام آباد

مقبوضہ کشمیر میں جغرافیائی تبدیلی کی جا رہی ہیں جو ناقابل قبول ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج انسانی حقوق کی پامالی اورجغرافیائی تبدیلی کی جا رہی ہیں جونا قابل قبول ہے،بھارتی افواج انسانی حقوق کے جرائم میں ملوث ہیں مقبوضہ کشمیرمیں ملٹری اور پیرا ملٹری ظلم وتشدت کئے جا رہے ہیں۔ وزیر دفاع خرم دستگیر کا ایوان صدر میں یوم کشمیر کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں سب سے پرانا اور دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سیز فائر خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اسے بتاناچاہتے ہیں پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،افواج پاکستان اورپاکستانی قوم پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے،2016 میں بھارت نے 382 بار اور2017 میں بھارتی افواج نے سیزفائرمعاہدے کی 1800بارخلاف ورزیاں کیں معاہدے کی خلاف ورزیوں سے 52 شہری شہید ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close