اسلام آباد

ریحام خان سیکورٹی خدشات کیوجہ سے پاکستان چھوڑ کر چلی گئیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے پاکستان پاکستان چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ ریحام خام کہتی ہیں کہ دھمکیوں کی وجہ سے انہیں اپنی بیٹی کو بھی اسکول سے نکالنا پڑا اور وہ اس وقت بہت پریشان اور شدید غصے میں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان میں بیٹھ کر درست بات بھی نہیں کرسکتیں، کوئی سیاسی جماعت نے ان کی حمایت نہیں کررہی۔ ریحام خان نے بتایا کہ انہیں ان کے اسٹاف کے ذریعے مختلف دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔ ریحام خان نے ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی شیئر کیا ہے جس میں ریحام خان فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر یہ بتارہے ہیں کہ انہیں نامعلوم نمبر سے کالز موصول ہورہی ہیں اور دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ ریحام خان کے انٹرویوز اور تقریبات منعقد نہ کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنی بیٹی کو اسکول سے نکالنا پڑا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں اور اس وقت کوئی سیاسی جماعت نہ ان کی حمایت کررہی ہے اور نہ ساتھ کھڑی ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ ایسی صورتحال ہے کہ وہ پاکستان میں رہ کر اپنی لڑائی نہیں لڑ سکتیں اس لیے انہوں نے پاکستان سے باہر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریحام خان نے بتایا کہ انہیں گزشتہ برس ستمبر سے ان کے اسٹاف کو دھمکیاں مل رہی ہیں اور اب یہ دھمکیاں بڑھ گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ریحام خان نے یہ نہیں بتایا کہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں اور اس کے خلاف انہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے یا نہیں۔ یحام خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں بہت سے سابق کرکٹرز نے فون کرکے یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ عمران خان کو بھول جائیں اور عمران خان سے کسی قسم کی لڑائی مول نہ لیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ریحام خان نے بھارتی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان تیسری شادی بھی کر چکے ہیں، لیکن وہ اسے چھپا رہے ہیں۔ ریحام خان نے کہا تھا کہ عمران خان کی جانب سے اپنی شادی چھپانے پر حیرت ہوئی کیونکہ جھوٹ بولنا ان کی عادت نہیں ہے لیکن عمران خان نے شادی کے بعد ایک ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تردید کر کے بھی جھوٹ بولا۔ ریحام خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جانے کیسے صادق اور امین قرار دے دیا، وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close