اسلام آباد

جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھا لیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس منصورعلی شاہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیروکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اوردیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدرمملکت ممنون حسین نے جسٹس منصورعلی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج اورجسٹس محمد یاورعلی کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close