اسلام آباد

ریحام خان استعمال ہورہی ہیں اور پیچھے شریف مافیا، مریم نواز ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریحام خان کے انڈیا میں دیئے گئے انٹرویو سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران اینکر نے ریحام خان کے انڈیا میں دیئے گئے انٹرویو سے متعلق سوال کیا۔ جس انٹرویو میں ریحام خان نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا تھا۔ عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جمائما سے الگ ہوئے 14 سال ہو گئے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی اس کے خلاف کوئی غلط بات نہیں کی اور نہ ہی میں ریحام خان کے متعلق کوئی غلط بات کروں گا۔ چاہئے وہ میرے متعلق جو بھی بات کریں اور آپ کبھی بھی مجھ سے ریحام خان سے متعلق کچھ غلط نہیں سنیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے ریحام خان پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ وہ استعمال ہو رہی ہے، اور اس کے پیچھے شریف مافیا اور مریم نواز ہیں۔ عمران نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میری ذاتی زندگی پر حملہ کیا اور اسے یہودی لابی کا نام دیا گیا۔ جب بھی الیکشن قریب آتا ہے تو سیتا وائٹ کا قصہ لے آ تے ہیں۔ عمران خان نے کہا یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے نصرت بھٹو کی تصاویر جہاز سے پھینکی تھیں۔ یہ جب گرتے ہیں تو بہت زیادہ گر جا تے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ریحام خان ان کے ہاتھوں استعمال ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریہام خان نے انڈیا میں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستان کی عدلیہ کو نشانہ بنایا بلکہ عمران خان پر بھی الزامات لگائے اور کہا کہ عمران خان نے مجھ سے شادی کو دو ماہ تک چھپائے رکھا۔ اس لئے وہ بھی صادق اور امین نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close