اسلام آباد

مشاہد حسین سید سینیٹ سے مستعفی

اسلام آباد: ) مسلم لیگ ن میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے سینیٹرمشاہدحسین سید اپنی سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں‘ وہ 2012 سے سینٹ کے رکن تھے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینٹ کو بھجوادیا ہے‘ مشاہد حسین مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے‘ سینٹ سیکریٹریٹ نے ا ن کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔مشاہد حسین سید 2012 میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینٹ کا الیکشن لڑیں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے چار فروری کو رائے ونڈ میں ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں مشاہد حسین سید نے نوازشریف کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت پرآمادگی کا اظہارکیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close