اسلام آباد

افغان امن کی راہ میں رکاوٹ صرف کابل پہ حکمرانی کا مسئلہ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے اور اس سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑدیا ہے اور اس سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کروں گا،میں اب بھی نجی کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہوں تاہم میری اہلیت کا معاملہ عدالت میں ہے جس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک سرزمین سے بڑی حد تک طالبان کا صفایا کردیا گیا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم نے اپنے ملک کو دہشت گردی کے عذاب سے کافی حد تک نکال لیا ہے اور امید ہے 100 فیصد کامیابی حاصل کرلیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امن کی راہ میں رکاوٹ صرف اور صرف کابل پر حکمرانی ہے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے تو وہاں کی حکومت طالبان کا سیاسی حل تلاش کر سکتی ہے، تاہم ایک بات طے ہے کہ فوجی کارروائیاں افغان مسئلے کا حل نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 2008ء میں پیپلزپارٹی آصف زرداری کےساتھ نہیں تھی جب کہ پیپلز پارٹی حکومت بےنظیر بھٹو کےقاتلوں تک پہنچ سکتی تھی، آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنےکی کوشش کرکے دیکھ لیں، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پرویز مشرف کےاقدامات کی توثیق کرنےکی درخواست کی اور مخدوم امین فہیم کوقبول نہ کرنے کا اسکرپٹ دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close