اسلام آباد

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزرا کا مشاورتی اجلاس

وزیر اعظم کے بغرض علاج لندن روانگی کے بعد نظام حکومت چلائے جانے کے حوالے سے اٹھتے سوالات پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اس معاملے پر حکومت کسی بحرانی کیفیت سے دوچار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی متوقع اوپن ہارٹ سرجری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزرا کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں حکومتی امور اور بجٹ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار کے علاوہ مریم نواز اور سنیئر وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال اور دیگر شامل تھے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں کوئی بحرانی کیفیت نہیں۔ وزیر اعظم مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں قائم مقام کی کوئی ضرورت نہیں۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وزرا کی مشاورت سے امور چلا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اہم امور پر رات کو بھی ہدایات جاری کیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close