اسلام آباد

آرمی چیف سے شہبازشریف اور چوہدری نثار کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا.

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان میں ہونے والے امریکی میزائل حملے سے پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا.

ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ اہم ترین ملاقات دو سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور سیکیورٹی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا.

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےوزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close