اسلام آباد

پیرنی کے وردتحریک انصاف کے کام نہیں آئے:طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کے جھوٹ،پیرنی کے وردتحریک انصاف کے کام نہیں آئے، تحریک انصاف کے امیدوارعلی ترین اپنی یونین کونسل سے بھی ہارے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لودھراں میں این اے 154کے الیکشن میں ن لیگ کی جیت پر طلال چوہدری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور،چکوال کے بعدلودھراں میں بھی عوامی عدالت کافیصلہ صرف نوازشریف ہے،سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف چلنے والاہرتعویذاورہتھکنڈاناکام ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن 2تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی اور عوام2018کے الیکشن میں نوازشریف کی نااہلی کواہلیت میں بدل دیں گے۔واضح رہے کہ لودھراں میں این اے 154کے ضمنی انتخابات کے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ نے ایک لاکھ 16ہزار 590 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close