اسلام آباد

جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت کردی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے منقولہ، غیر منقولہ اور انسانی وسائل پر پابندی لگاتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت کی۔ حکومت نے تمام صوبوں کو بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن پر پابندی کا نوٹیفیکیشن حکومت کی جانب سے 10 فروری کو جاری کیا گیا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے جماعت الدعوۃ، لشکر طیبہ اور فلاح انسانیت سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کے عطیات اور چندہ جمع کرنے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

حکومت نے تمام کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کسی تنظیم اور افراد کو عطیات نہ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close