اسلام آباد

فاٹا، 4 سال میں 3904 افراد خودکش حملوں کی بھینٹ چڑھ گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ فاٹا میں گزشتہ 4 سال کے دوران 3 ہزار 904 افراد خودکش حملوں کی بھینٹ چڑھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ فاٹا میں گزشتہ 4 برس کے دوران خود کش حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں 3 ہزار 904 بے گناہ افراد موت کی وادی میں دھکیل دیئے گئے، جب کہ اس دوران 3 ہزار 62 افراد زخمی بھی ہوئے۔ تحریری جواب میں تفصیلی طور پر بتایا گیا ہے کہ 14-2013ء کے دوران 709 افراد جان کی بازی ہار گئے، 15-2014ء میں ایک ہزار 94 افراد، 16-2015 کے دوران ایک ہزار 100 اور 2017ء کے دوران 997 افراد خودکش حملوں میں شہید ہوئے۔ وفاقی وزیرکے مطابق حکومت کی جانب سے شہدا کے لواحقین کو بطور ہرجانہ 33 کروڑ 10 لاکھ ادا کئے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close