اسلام آباد

نون لیگ کی ایک وکٹ گر گئی، عمر ایوب خان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

اسلام آباد: تحریک انصاف نے نون لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ ہری پور سے سابق وزیر مملکت عمر ایواب خان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ عمر ایواب نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

عمران خان نے عمر ایواب کو تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ عمرایوب سابق وزیر خارجہ گوہر ایواب کے صاحبزادے ہیں اور دو ہزار چار سے دو ہزار سات تک وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ دوہزار تیرہ میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن بھی جیتے تھے۔ تاہم سپریم کورٹ نے این اے سولہ کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close