اسلام آباد

چاہیں تو چوتھی شادی کر لیں لیکن عمران خان اچھا کام بھی برے انداز میں کرتے ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت اور مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کہا ہے کہ عمران خان اچھا کام بھی برے انداز میں کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کسی کی قسمت میں 3 بار وزارت عظمیٰ کی شیروانی آئی اور کسی کی قسمت میں تینوں بار شادی کی شیروانی آئی ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ چوتھی شادی بھی کر لیں کیونکہ وہ اگلا الیکشن بھی ہار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر سب سے پہلے دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے بریک کی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف نے اس کی تردید کی اور اب گزشتہ روز پی ٹی آئی نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے نکاح کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close