اسلام آباد

میرے لائق کوئی کام ہو تو بتائیے،صدر بار بار آرمی چیف سے پوچھتے رہے

اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف و دیگر عسکری سربراہان بھی شریک ہوئے۔خطاب کے بعد آرمی چیف نے صدر ممنون حسین کوآئی ڈی پیز کی واپسی اور فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
صدرمملکت بار بار آرمی چیف سے اس حوالے سے پوچھتے رہے کہ میرے لائق کوئی کام ہو تو بتائیے۔
علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس میں آرمی چیف سے مولانا فضل الرحمان نے بھی ملاقات کی۔آرمی چیف اور مولانا فضل الرحمان نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔دریں اثنا اراکین پارلیمنٹ نے مختلف امور پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے گفتگوکی جبکہ کئی سیاسی رہنما تصویریںبنواتے رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close