اسلام آباد

شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت، پہلی بارکمرہ عدالت لاک

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کی سماعت دوبارہ شروع ہوگئی اور غیر ملکی گواہوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کے باعث پہلی بار کمرہ عدالت کو لاک کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنسز کی سماعت ہو گئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں،سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر، نیب کی ٹیم کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔غیر ملکی گواہوں رابرٹ ریڈلے اور شیخ اختر کے ویڈیولنک کے ذریعے بیانات ریکارڈکئے جا رہے ہیں جس پر پہلی بار کمرہ عدالت کو لاک کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close