اسلام آباد

110 دھاندلی کیس ،سپریم کورٹ نے چیئرمین نادرا کو ووٹوں کی فرانزک رپورٹ سمیت طلب کر لیا NA.

اسلام آباد ;  سپریم کورٹ نے حلقہ این 110مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پر چیئرمین نادرا کو حلقہ میں و وٹوں کے حوالے سے تیار کردہ فرانزک رپورٹ سمیت ذاتی طور پر طلب کرتے ہوے کیس کی مزید سماعت تین جون تک ملتوی کری ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی مقدمہ کی کاروائی شروع ہوئی تو درخواست گزار عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے نادرا سے 19جنوری کو تین ماہ میں رپورٹ طلب کی تھی ،

چیئرمین نادرا نے چھ جون کو رپورٹ جمع کرانے کی ڈیٹ لائن دی ہے وہ بھی ٹوئٹر پر ، اس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین نادرا خود سے رپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیسے کر سکتے ہیں ،جبکہ عدالت عظمیٰ نے تین جون کو رپورٹ سمیت ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔ وضح رہے کہ حلقہ این 110سے 2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اور موجودہ وزیر دفاع خواجہ آصف کامیاب قرار پائے تھے تاہم تحریک انصاف کے امیداور عثمان ڈار نے انکی کامیابی کو چیلج کر رکھا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close