اسلام آباد

وفاقی اور پنجاب حکومت نے چیئرمین نیب کو خریدنے کی کوشش کی: شیخ رشید احمد

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو لالچ دے کر خریدنے کی کوشش کی، نہ بکنے پر دھمکیوں پر اتر آئے ہیں،احد چیمہ کی گرفتاری سے ان کی چیخیں نکل گئی ہیں، تین چار پکڑے گئے تو نواز سے زیادہ شہباز شریف پھنس جائیں گے، فواد حسن فواد شریف برادران کے خلاف سلیمانی گواہ بنے گا۔

نجی ٹی وی چینل ’’سما نیوز ‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جو درخواست دی ہے اس میں عدالت کو کہا ہے کہ ہم الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے ،انتخابات میں کچھ ضابطے طے نہ کئے تو الیکشن فارغ ہوجائے گا ، نمبر 1 امیدوار کی شہرت ، 2فوجداری مقدمات تو نہیں کیونکہ ایسے لوگ بھی ہیں جو منی لانڈرنگ اور ڈرگز مافیا کے اجرتی بدمعاش ہیں،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو فیصلہ دیا ہے میں اس کو مناسب نہیں سمجھتا ، آرٹیکل 62،63کے تحت نواز شریف نااہل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے چیئرمین نیب کو پہلے لالچ دے کر خریدنے کی کوشش کی ،جسٹس (ر)جاوید اقبال نے بکنے سے انکار کیا تو یہ لوگ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں،اس سے بھی زیادہ ان لوگوں نے پاک چین اقتصادی راہداری میں کرپشن کی ہے، کرپشن میں 440افراد چین میں پھانسی لگے ہیں تو چار سیکرٹری قید ہوئے اور ان کے ٹرائل ہوئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت نواز شریف سے زیادہ شہباز شریف مشکل میں آجائیں گے ، 30مارچ سے پہلے اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں،اس وقت ملک عجیب و غریب حالات میں نظر آرہا ہے ،اس ملک کا بیورو کریٹ چالیس،چالیس لاکھ روپے عوام کے پیسوں سے تنخواہ لے رہا ہے۔اس ملک میں نہ تعلیم ہے نہ ہسپتال، نہ نوکریاں، لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close