اسلام آباد

پاک فضائیہکی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میںکارروائی 17 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرکے 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے دتہ خیل اور شوال میں کی گئی۔۔ جہاں پاک فضائیہ نے جیٹ طیاروں سے بمباری کرکے سترہ وطن دشمنوں کو انجام تک پہنچایا۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ اور نوے فیصد علاقے کو شدت پسندوں سے صاف کردیا گیا ہے۔ تاہم پاک افغان کے سرحدی علاقوں میں کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close