اسلام آباد

جی ڈی پی 0.5 فیصد کم، بیشتر اہداف حاصل نہ ہوئے، قومی اقتصادی سروے

اسلام آباد:  حکومت کی جانب سے قومی اقتصادی سروے 2015-16 پیش کر دیا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا حکومت کے تین مالی سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اقتصادی ترقی کی شرح 4.7 فیصد رہی ۔ کپاس کی پیداوار کی صورتحال بہتر ہوتی تو معاشی ہدف پورا کر لیتے۔ کمی سے جی ڈی پی 0.5 فیصد کم رہی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے سے بھی زرعی شعبہ متاثر ہوا۔ بجٹ میں زرعی شعبے کی بہتری کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ رواں مالی سال میں بھی 600 ارب روپے کا کسان پیکیج دیا گیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق صنعتی ترقی کی شرح 6.1 فیصد رہی۔ کان کنی میں شرح ترقی 6.8 فیصد رہی۔ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں چار اعشاریہ صفر چھ فیصد اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار نے کہا ہول سیل کے شعبے میں 4 اعشاریہ 57 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال 2.63 فیصد تھی۔ سروسز کے شعبے کی شرح نمو 5٫7 فیصد رہی۔ بجلی کی پیداوار اور گیس کی فراہمی میں بھی بہتری رہی اور رواں مالی سال بجلی کی پیداوار میں 12.18 فیصد اضافہ ہوا ۔ ریلوے اور پی آئی اے کی کارکردگی میں اضافہ ہوا۔ ریلوے کی کارکردگی میں 9 ماہ کے دوارن 13.87 فیصد اضافہ ہوا۔ دالوں اور پھلوں کی پیداوار بھی ہدف سے کم رہی۔ مالی سال کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے کم رہے گی۔ 10 ماہ میں 32 ارب 70 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ وزیر خزانہ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں جبکہ ترسیلات زر 5.25 فیصد اضافے کے ساتھ 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔ اس سے قبل غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 3۔21 ارب ڈالر تھے جو اب ریکارڈ سطح پر پہنچ کر 21 اعشاریہ 6 ارب ڈالر ہو چکے ہیں۔ رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک ارب 52 کروڑ ڈالر رہا۔ غربت کی شرح 29.5 فیصد ہے۔ 2001 میں یہ شرح 64.2 فیصد تھی۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ٹیکس ریونیو کی شرح جی ڈی پی کے لحاظ سے 4 فیصد تک بڑھ گئی۔ پچھلے سال ٹیکس ریونیوکی شرح 7.5 فیصد تھی۔ 9 ماہ میں مالی خسارہ 3.8 فیصد سے کم ہو کر 3.4 فیصد پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 17-2016 کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close