اسلام آباد

چینی مجرموں کو سی پیک سے مزدوری ملے گی، قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی یوسف تالپور کا کہنا ہے کہ خبرملی ہے کہ چینی جیلوں سے قیدیوں کو لاکر یہاں سڑکیں بنوائی جارہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نادرا ہیڈ کوراٹر میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رانا شمیم احمد کی زیرِ صدارت ہوا۔ نواب یوسف تالپور نے سوال کیا کہ حکومت سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے کیا اقدامات کررہی ہے۔ سیکرٹری وزارتِ داخلہ رضوان احمد نے جواب دیا کہ پاکستان میں موجود چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینیوں کو الگ سیکیورٹی دی جارہی ہے، بجلی کے منصوبوں کے لئے ملک میں موجود چینی باشندوں کو الگ سیکیورٹی فراہم کی جاری ہے جب کہ چینی طلبا، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لئے الگ طریقہ کار موجود ہے۔یوسف تالپور نے اسپیشل سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ خبر ہے کہ چینی جیلوں سے قیدیوں کو لاکر یہاں سڑکیں بنوائی جارہی ہیں اور سی پیک پر چینی قیدیوں سے مزدوری کرائی جاری ہے کیا یہ بات درست ہے کہ چین نے سی پیک منصوبوں پر مشقت کرنے کے لئے اپنی جیلوں کے قیدیوں کو پاکستان بھیجا ہے۔ سیکرٹری وزارتِ داخلہ نے جواب دیا کہ اس حوالے سے ہمیں معلومات نہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں بھیجے گئے چینی باشندوں کے قیدی ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے دفترِ خارجہ سے معلومات لی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close