اسلام آباد

مسلم لیگ (ن) فوج، سپریم کورٹ اور نیب پر حملے کر رہی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شریف برادران سپریم کورٹ اور نیب کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، لیکن پورا پاکستان آج اداروں کیساتھ کھڑا ہے، مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف سے 300 ارب روپے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا لیکن انہیں تاحیات قائد بنا دیا حالانکہ جمہوری سیاسی جماعت میں تاحیات قائد نہیں ہوتے۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے گزشتہ 9 سال میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کیے، کک بیک لینے کیلئے میگا پراجیکٹس پر رقم لگائی گئی، فیصل سبحان کا چین کی ایس ای سی پی نے نام دیا ہے، اس کا قصور تھا کہ ملتان میٹرو میں ان کی کرپشن کا بتایا۔ فیصل سبحان کو غائب کر دیا گیا، ایسے کام سیاستدان نہیں مافیا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے برطانیہ میں کہا تھا وہ (ق) لیگ کے کسی لوٹے کو نہیں لیں گے لیکن بعد میں انہوں نے اپنی پارٹی میں لوٹے بھر لیے۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس کا نظام پورے پاکستان کے سامنے ہے، جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوں گے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، صوبے کے ہسپتالوں میں ایک بستر پر چار چار مریض ہیں، شریف برادران نے اپنی اشتہاری مہم پر 40 ارب روپے خرچ کر دیئے، شریف برادران سپریم کورٹ اور نیب کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) فوج، سپریم کورٹ اور نیب پر حملے کر رہی ہے، وہ کہتے ہیں نیب نے مغل اعظم کو بلا کر توہین کی، پاکستانیوں کا 300 ارب روپیہ چوری ہوا، کیا انہیں عوام کی کوئی فکر ہے؟ کیا انہیں اچھے برے کی تمیز ہے، مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف سے 300 ارب روپے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا لیکن انہیں تاحیات قائد بنا دیا حالانکہ جمہوری سیاسی جماعت میں تاحیات قائد نہیں ہوتے۔ ان لوگوں نے عوام کا پیسا چوری کیا ہے، عوام ان سے ضرور پوچھیں گے، پاکستان آج سپریم کورٹ اور نیب کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی چوری چھپانے کیلئے اداروں کو تباہ کر رہے ہیں، اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں مین نہیں آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close