اسلام آباد

حکومت نے اپنے ہی شہریوں پہ پٹرول بم گرا دیا

حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق، پٹرول 3 روپے 56 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جبکہ مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے اور لائٹ ڈیزل ایک روپے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 88 روپے7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے حکومت کو آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close