اسلام آباد

اسلام آباد میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 6 مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد: پولیس اورحساس اداروں نے مختلف علاقوں میں گھرگھر تلاشی کے دوران 6 مشکوک افراد گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پاکستان ویوزکے مطابق اسلام آباد میں پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے سہالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع پٹھان کالونی اورملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران 75 گھروں کی مکمل تلاشی اوران میں رہائش پزیر 82 افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران 6 مشکوک افراد کو گرفتارجب کہ اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کو سہالہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close