اسلام آباد

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ٹی او آرز پر ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ٹی او آرز پر ڈیڈلاک برقرار۔ حکومت نے مزید چار نکات پیش کر دیئے شاہ محمود قریشی نے کہا صورتحال جوں کی توں ہے۔ 

 پاناما لیکس تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بغیر نتیجہ ختم۔ حکومت نے مزید چار نکات پیش کئے مگر اپوزیشن کا کہنا ہے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا حکومت شریف فیملی کا احتساب نہیں چاہتی۔ صرف ٹی او آرز پر اتفاق ناکافی ہے قانون سازی بھی کرنی ہے۔ اپوزیشن رہنماوں کا کہنا تھا پیر کو اپوزیشن جماعتیں آپس میں مشاورت کے بعد منگل کو حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرینگی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومتی ٹی او آرز پر بعض چیزوں پر سپریم کورٹ کے تحفظات تھے۔ اب تک اپوزیشن کو تین دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔ قانون بنانے کے لیے تیار ہیں لیکن اس میں باقی معاملات بھی آنے چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا پچھلی میٹنگز میں وزیراعظم کی سرجری کیوجہ سے پریشانی تھی کوئی ڈیڈلاک تھا نہ ہے ایسی باتیں کرنا مناسب نہیں۔ ٹی او آرز کمیٹی کے تمام ممبران ذمہ داری کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ اپوزیشن نے اگروقت مانگا ہے تونیک نیتی کیساتھ مانگا ہے۔ ضد کرنے کے بجائے مسئلے کا حل نکالیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ایسا قانون ہو کہ کالے دھن کو سفید کرنے والے تمام لوگوں کو گرفت میں لانا چاہیے۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close