اسلام آباد

پیر کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے 5گھنٹوں کیلئے بند رہے گا:سول ایوی ایشن

اسلام آباد:بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے پیر کو 5گھنٹوں کیلئے بند رہے گا۔مسافر ایئر پورٹ آنے سے پہلے معلومات ضرور لیں۔
پاکستان سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے پیر کو دوپہر ایک بجے سے شام 6بجے تک بند رہے گا۔انہوں نے کہا رن وے آپریشنل وجوہات کی وجہ سے بند رہے گا ۔ترجمان کا کہناتھا کہ اس حوالے سے تمام فلائٹس سے شیڈول طے کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مسافر ایئرپورٹ آنے سے پہلے اپنی پرواز سے متعلق معلومات لے کر آئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close