اسلام آباد

بیکری پر جاکر نواز شریف اور مریم نے کتنے ہزار کے جوس اور سموسے خریدے؟ 5 نہیں، 10 ہزار بھی نہیں بلکہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد بلیو ایریا میں واقع ایک بیکری میں گئے جہاں سے انہوں نے سموسے اور جوس خریدے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع بیکری سے 18 ہزار روپے کے جوس اور سموسے خریدے جبکہ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ان کے ساتھ گھل مل گئے۔

نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ جب اسلام آباد کی بیکری میں گئے تو شہری انہیں یوں اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید بھی ان ہمراہ تھے ۔ شہریوں نے نواز شریف سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرنے کے علاوہ ان کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ان کیساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔ سابق وزیراعظم بھی شہریوں میں گھل مل گئے اور سوالات کے جوابات دینے کے علاوہ تصاویر بنواتے رہے۔

۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close