اسلام آباد

سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

اسلام آباد: سینیٹ میں اپنا چیئرمین لانے کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں فاٹا سے نومنتخب آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹ میں اپنا چیئرمین لانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ کے لیے سرگرم ہیں، اسی حوالے سے اسلام آباد میں راحیل منیر کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں راجہ ظفرالحق، مریم اورنگزیب اور مشاہد حسین سید سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے لیے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی قائم کیے جانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) ایک دو روز میں اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کرے گی۔ دوسری جانب فاٹا سے دو نومنتخب آزاد سینیٹرز شمیم آفریدی اور مرزا محمد آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close