اسلام آباد

چودھری نثار نے سیف سٹی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

اسلام آباد : چودھری نثار نے سیف سٹی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شناختی کارڈز کی تصدیق میں عوام کو پریشانی نہیں ہو گی۔ جعلی کارڈز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بعض ممالک اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف ہیں۔ کل بھوشن یادیو بھارتی جاسوس ہے، قونصلر رسائی نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کل بھوشن ایک بھارتی جاسوس ہے جو ایک خاص مقصد کے لئے آیا تھا اسے ہرگز قونصلر رسائی نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا عمل جون کے وسط میں شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک راہداری منصوبے کے خلاف ہیں تاہم منصوبہ ہر صورت مکمل ہوگا۔

سیف سٹی منصوبے سے متعلق چودھری نثار کا کہنا تھاکہ اس سے شہر کو محفوظ اور جرائم سے پاک بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ آرمی چیف سے ملاقات کسی خاص مقصد کے لئے نہیں بلکہ معمول کی بات ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close