اسلام آباد

وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی امریکہ میں پاکستان کے سفیر مقرر

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، ان کی جگہ اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی اور جے ایس گروپ کے سابق سی ای او علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے نئے سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، جب کہ امریکی وزارت خارجہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ علی جہانگیر صدیقی آئندہ ماہ امریکا میں اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں، علی جہانگیر صدیقی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر ہونے سے قبل جے ایس گروپ کے سی ای او کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے تاہم معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد انہوں نے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close