اسلام آباد

حکومت کا یکم اپریل سے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے یکم اپریل سے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، وزیر سیفران عبدلقادر بلوچ کہتے ہیں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی دو سال میں افغانستان واپس بھجوانے کی تجویز ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کی جامع حکمت عملی اور پالیسی بنا دی ہے، دسمبر دو ہزار سترہ تک چھ لاکھ مہاجرین نےواپس جانا تھا تاہم عالمی ادارے نے ان کی واپسی کےامدادی پیکج میں کمی کردی اور صرف ڈیڑھ لاکھ افغان مہاجرین واپس جاسکے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چار لاکھ ایسے ہیں جو یہاں ہیں اور غیررجسٹرڈ ہیں، غیرقانونی افغان مہاجرین کےخلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اپریل سے کارروائی شروع کرنے والے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھاکہ افغان صدراشرف غنی نے پالیسی بنائی ہےکہ دوسال کےاندر تمام مہاجرین کو واپس بلالیں گے، ہم نے بھی اسی اعلان کے تحت مہاجرین کی دوسال میں واپسی کی جامع حکمت عملی بنانےکا فیصلہ کرلیا ہے، عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ چودہ لاکھ خود کو بطور مہاجر رجسٹرڈ کرا چکے ہیں اور دس لاکھ افراد کا افغان شہری کےطور پتہ لگایا ہے جن کو پراسیس میں شامل کیاگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close