اسلام آباد

الیکشن کمیشن نے 5 نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن روک دیئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 5 نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن روک دیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں کامیاب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کامیاب نومنتخب سینیٹرزکا نوٹی فکیشن اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے پرکیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب سے 8، سندھ سے 12، خیبر پختونخوا سے 11، بلوچستان سے 10، اسلام آباد سے 2 اورفاٹا کے 4 نومنتخب سینیٹرز کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پانچ نومنتخب سینیٹرز کا نوٹی فکیشن دوہری شہریت کے باعث روکا جن میں پنجاب سے نزہت صادق، ہارون اختر، چوہدری سرور، سعدیہ عباسی اور بلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹر خدا بابر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close