اسلام آباد

پی آئی اے کا عہدیدار منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرتے گرفتار، فرانس پولیس نے حراست میں لے لیا، منشیات کس کی تھی، حیران کن خبر

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو منشیات رکھنے کے الزام میں فرانس کے شہر پیرس میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو فرانسیسی حکام نے منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس پہنچی تھی کہ فرانسیسی حکام نے تلاشی کے دوران تنویر گلزار کو منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا، تاہم فرانسیسی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ تنویر کے پاس سے کتنی منشیات برآمد ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمہ داری نہیں ہوتی، سوال یہ ہے کہ تنویر نے سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا، فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اسے ابتدائی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، تاہم الزام ثابت ہونے پر برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close