اسلام آباد

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے وزیراعظم کے بیٹے کے ہاتھ پہ کاٹ لیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حامد الحق کا سینیٹ گیلری میں موجود شخص نے گلا دبانے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حامد الحق خلیل کا کہنا ہے کہ ہال میں نواز شریف کے حق میں نعرے لگ رہے تھے تو میں نے بھی عمران خان کے حق میں بھی نعرہ لگایا، جس کے بعد پاس بیٹھے ایک شخص نے مجھ سے ہاتھا پائی کی اور میرا گلہ دبانے کی کوشش کی۔ حامد الحق کا کہنا تھا کہ گلا دبنے کی وجہ سے میری سانس رکنے لگی تھی، اس لیے میں نے اس شخص کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔ حامد الحق نے کہا کہ نون لیگی ایم این اے جعفر اقبال نے بیچ میں آکر مجھے ایوان سے باہر لا ئے اور خورشید شاہ کے چیمبر میں لے آئے۔ نجی چینل ”سماء نیوز“ کے مطابق جھگڑا کرنے والے شخص وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیٹا ہے جس کانام عبداللہ عباسی ہے جسے پروٹوکول کے حصارمیں باہر لے جایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close