اسلام آباد

غیر جمہوری عناصر نے سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کی، مریم اورنگزیب کا الزام

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد اور غیر جمہوری عناصر نے سینیٹ الیکشن میں دھاندلی اور کرپشن کی ہے جب کہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے صادق سنجرانی کا انتخاب نہیں بھرتی ہوئی۔صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصلی جمہوریت کا نقلی جمہوریت سے مقابلہ تھا اور سینیٹ الیکشن میں غیر جمہوری ہمارے مدمقابل تھے، تبدیلی لانے والوں کا چہرہ بےنقاب ہوگیا، شہید بھٹو کو جو بھرم تھا آج وہ ختم ہوگیا آج بھٹو صاحب بھی شہید ہوگئے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نامعلوم امپائر کی انگلی اور کٹ پتلیوں کی طرح حرکت کرنے والے سامنے آگئے اور جو 2014ء میں انگلی کے اشارے پر ناچ رہے تھے آج بھی وہ ایسا ہی منظر پیش کررہے تھے جبکہ سیاسی طور پر پیچھے سے وار کرنے والے سامنے آگئے۔اس موقع پر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے انتخاب مکمل ہوا، لگتا ہے سنجرانی صاحب کا انتخاب نہیں بھرتی ہوئی ہے، الیکشن کی ہار کے باوجود آج (ن) لیگ جیت گئی کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مقصد سسٹم کو چلتے رکھنا تھا۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے کسی سے ووٹ کی بھیک نہیں مانگی، جیت نہیں ہمیں اصول چاہئیں، سینیٹ کے انتخابات مکمل ہوگئے اور اصل چہروں سے نقاب ہٹ گیا، عمران کی تبدیلی اور زرداری کی بیماری بنی گالا تک پہنچ چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close