اسلام آباد

پاکستان اور ایران نے عالمی دہشتگرد گروہوں کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا

اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے بین الاقوامی دہشتگرد گروہوں کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ملکوں نے فلسطین اور کشمیر کے عوام کی پرامن جدوجہد اور حق خودارادیت کی پرزور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اور ایران کے مابین دفترخارجہ میں دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاک ایران وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق، اجلاس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و سلامتی کے امور زیرغور آئے، دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون، باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اور ایران نے 2021ء تک باہمی تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم کا اظہار کیا ہے، تجارتی وفود کا تبادلہ، نمائشوں کا انعقاد اور بینکنگ چینلز کی تشکیل پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، پاکستان، ایران ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے، گوادر اور چاہ بہار کو باہم منسلک کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے، سرحدی سلامتی اور دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھایا جائیگا، پاک ایران سرحد پر 2 نئی گزرگاہوں کو جلد فعال کیا جائیگا، دونوں ممالک نے افغان مسئلہ کے پرامن اور علاقائی حل پر زور دیا، پاکستان اور ایران نے افغانستان میں داعش کے بڑھتے اثر و رسوخ پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close