اسلام آباد

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں ان کی بطور چیئرمین سینیٹ اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے جب کہ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے، صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریباً 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کی کم سے کم عمر 45 سال ہے لہذا صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کاعہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہو گا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ صدر مملکت کی عدم موجودگی میں صدر مملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا، صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے اور آرٹیکل 41 کے تحت چیئرمین سینیٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close