اسلام آباد

بےترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بےترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، جج نے کہا کہ ایسے شہادت اور بیان قلمبند نہیں ہوتا تو واجد ضیا کی طبیعت خراب ہوگئی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہو اور ثبوتوں کا کوئی سراغ نہ مل رہا ہو تو یہ المیہ ہے، بےترتیب ثبوتوں اور اقامے کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، یہ بہت بڑا المیہ اور ہمارے لیے سوچنے کا وقت ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف لندن کی بینکرپٹ کمپنی سے رپورٹس اور شہادتیں اکٹھی کی گئیں اور گزشتہ روز جج نے کہا کہ ایسے شہادت اور بیان قلمبند نہیں ہوتا تو واجد ضیا کی طبیعت خراب ہوگئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری قوم کہہ رہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close