اسلام آباد

نئی حلقہ بندیوں میں پاراچنار کی نشستوں میں کمی اور باجوڑ میں اضافہ کردیا گیا، کرم ایجنسی کے افراد سراپا احتجاج

اسلام آباد: نئی حلقہ بندیوں میں فاٹا میں قومی اسمبلی کی 12 نشستیں برقرار مگر مختلف ایجسیز کے درمیان نشستوں کا تناسب تبدیل ہوگیا۔ کرم ایجنسی کی نشستوں میں کمی جبکہ باجوڑ ایجنسی کی نشستوں میں اضافہ کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن سے حاصل کی گئی دستاویز کے مطابق نئی حلقہ بندیوں میں قبائلی علاقہ جات کی 12 نشستیں تو برقرار ہیں مگر مخلتف ایجسنیوں کے درمیان نشستوں کے حصے میں تبدیلی کرد ی گئی ہے۔ ماضی میں کرم ایجنسی کی قومی اسمبلی میں 2 نشستیں تھیں جبکہ اب صرف 1 نشست ہوگی۔ باجوڑ ایجنسی کی ماضی میں 2 جبکہ اب 3 نشستیں ہونگی۔

نئی حلقہ بندیوں کے مطابق جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کی قومی اسمبلی میں دو دو نشستیں ہونگی۔ شمالی وزیرستان، مہمند اور اورکزئی ایجنسی کو ایک ایک نشست ملے گی۔ قبائلی علاقہ جات کے فرنٹیئر ریجنز کے حصے میں بھی ایک نشست آئے گی۔ الیکشن کیمشن کی دستاویز کے مطابق فاٹا کے سب سے بڑے حلقے این اے 46 کرم ایجنسی کی آبادی 6 لاکھ 19 ہزار سے زائد جبکہ فاٹا کے سب سے چھوٹے حلقے این اے 47 اورکزئی ایجنسی کی آبادی 2 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہے۔ دوسری جانب پاراچنار کے لوگ نشست کم کرنے پر سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کی نشستیں برقرار رکھی جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close