اسلام آباد

ایئرمارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

اسلام آباد: ایئرمارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی، پاک فضائیہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ پروقار تقریب کے دوران سابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان مجاہد انور خان کو سونپی اور ان کو بیجز لگائے۔ ایئر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینامیرے لیے اعزازکی بات ہے، ان کا کہناتھا کہ حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردارادا کیاہے، پاک فضائیہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

پاک فضائیہ کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں کے مطابق لیس کیا جا رہا ہے، دنیا کی کسی فضائیہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اس طرح کا کردار ادا نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ سہیل امان نے کہا کہ اتحاداور یکجہتی میں ہی ہماری کامیابی ہے، پاک فضائیہ ایک مثالی ادارہ ہے اس کے ایک ایک فرد پر فخرہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close