اسلام آباد

نواز شریف اور مریم نواز کی عدالت پیشی سے استثناء کی درخواست مسترد

اسلام آّباد: احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی ایک ہفتے کے لیے عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی تو سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ہفتے کے لئے عدالت پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کررکھی ہے، میڈیکل رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ پورے خاندان کو لندن میں موجود ہونا چاہیے، کلثوم نواز کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔ اس لئے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close