اسلام آباد

فاروق ستار پارٹی کی کنوینئر شپ سے فارغ، علی رضا عابدی کا الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرنیکا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینئرشپ سے ہٹا دیا۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے کنور نوید جمیل اور خالد مقبول صدیقی کی درخواستیں منظور جبکہ فاروق ستار کے اعتراضات مسترد کردیئے۔

الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلے میں کہاکہ الیکشن کمیشن ایم کیوایم پاکستان کی کنونیر شپ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کا اختیار رکھتا ہے اور درخواستیں میرٹ پر منظور کرلی گئیں، ایم کیو ایم پاکستان کی جنرل ورکرز اور انٹرا پارٹی انتخابات بھی کالعدم قراردے دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سےگفتگو میں الیکشن کمیشن ٹرائل کورٹ نہیں ہے، آج کا جو فیصلہ آیا ہے ہمارے ساتھ ناانصافی ہے، جب ایک ادارہ ٹرائل کر ہی نہیں سکتا وہ کیسے فیصلہ دے سکتا ہے، ہم الیکشن کمیشن کےفیصلے کو چیلنج کریں گے، بہادر آباد گروپ کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا، بنچ موجود نہیں تھا ریڈر نے آ کر فیصلہ سنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close