اسلام آباد

وفاقی کابینہ نے چین اور سعودی عرب کیساتھ قیدیوں سے متعلق معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کے ساتھ سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلہ کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب اور چین کے ساتھ سزا یافتہ قیدیوں کے معاہدے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ان معاہدوں کیلئے بات چیت پہلے ہی جاری ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد اب ان معاہدوں پر دستخط کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں سولہ لاکھ کے قریب پاکستانی کام کر رہے اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف جرائم میں جیل کاٹ رہے ہیں۔ معاہدہ ہونے سے ان پاکستانیوں کو باقی قید پاکستان میں گزارنے کا موقع مل جائے گا۔

کابینہ نے چین کے ساتھ بھی اس قسم کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے ہے۔ کابینہ نے محمد نوید کو ممبر فنانس پی ٹی اے تعینات کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ محمد نوید تین ماہ کیلئے چیئرمین پی ٹی اے بھی ہوں گے۔ گریڈ بائیس کے فدا محمد وزیر کو چیئرمین پیپرا جبکہ غلام مرتضی ساجد کو چیئرمین ڈرگ کورٹ لگا دیا گیا۔ کابینہ نے نادرا کو صومالیہ میں شناختی کارڈ سسٹم لگانے کا معاہدہ کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close