اسلام آباد

الیکشن 2018 عدلیہ کی زیرِنگرانی کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ افسران کے لئے عدلیہ کے جوڈیشل افسران کو لیا جائے گا جس کے لئے ملک کی تمام ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے رجسٹرار ہائی کورٹس کو الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 50 اور 51 کے تحت خطوط ارسال کئے ہیں، جس میں درخواست کی ہے کہ ڈسٹرکٹ، سیشن، ایڈیشنل سیشن اور سول ججز کی فہرستیں مہیا کی جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close