اسلام آباد

اسلام آباد ائیرپورٹ پہ برطانوی شہری کے جوتوں سے ایسی شے برآمد کہ اداروں نے فوری طور پہ حراست میں لیکر۔۔۔

بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے برطانوی باشندے کو گرفتار کرکے اس سے پونے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم آصف خان برطانوی شہری ہے اور قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 785 کے ذریعے برطانیہ جارہا تھا۔ دوران تلاشی ملزم کے جوتوں سے پونے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جسے قبضے میں لےکر ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close