اسلام آباد

نعیم بخاری کو چیف جسٹس پاکستان کی ایئر ہوسٹسز کے ساتھ تصویر پراعتراض

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے چیف جسٹس پاکستان سے ان کی ایئر ہوسٹس کے ہمراہ تصویر پر اعتراض کردیا۔

پاکستان ویوز کے مطابق سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کررہا ہے، ایک مقدمے کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ایئر ہوسٹسز کے ساتھ تصویر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی اس تصویر پر اعتراض ہے۔

جواب میں چیف جسٹس نے خوشگوار موڈ میں ریمارکس دیئے کہ کیوں آپ تصویر پر جل رہے ہیں، آپ کا تو حق بھی بنتا ہے، نعیم بخاری نے کہا کہ یہ وکلاء کا حق مارنے والی بات ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بعض اوقات بیٹیوں کو انکار نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی سے اسلام آباد روانگی کے وقت دوران پرواز پی آئی اے کی فضائی میزبانوں نے چیف جسٹس کے ہمراہ چند تصاویر کھنچوائی تھیں، بعد میں انہوں نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close