اسلام آباد

عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد: سینیٹ ہارس ٹریڈنگ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ عمران خان نے استدعا کی کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا بیان دینے پر وزیراعظم کو طلب کیا جائے، وزیراعظم تمام دستاویزات اور ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کریں۔

شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی گئی، وزیراعظم کا بیان تشویش ناک ہے، شاہد خاقان عباسی ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کے بیان کی اہمیت ہوتی ہے، الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر ایکشن لے کر انہیں طلب کرے اور الزامات کا جائزہ لیا جائے، وزیراعظم کے بیان کو سامنے رکھ کر مزید کارروائی کی جائے۔ درخواست کے ساتھ وزیراعظم کے بیان کے خبری تراشے بھی لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی عوام میں کوئی عزت نہیں، انہیں ووٹ خرید اس عہدے پر لایا گیا، چیئرمین سینیٹ کا اس طرح انتخاب بےعزتی ہے۔ اس لئے ایسی بےعزتی سے بچیں اور صادق سنجرانی کو ہٹاکر متفقہ چیئرمین سینیٹ لائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close